قابض اسرائیلی فوج نے طوباس کے جنوب مشرق میں رأس الأحمر کے علاقے میں فلسطینی شہریکی ملکیتی گاڑی پر قبضہ کر لیا۔
سماجی کارکن عارف درغم نے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی شہری محمد بشارت کے ملکیتی ٹرک کو فوجی علاقے کے قریب کھڑا کرنے کا الزام لگا کرزبردستی قبضے میں لے لیا۔
طوباس اور اس کے ساتھ واقع علاقوں میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے کریک ڈاون میں فلسطینی شہریوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا جاتا ہے۔
یہ اقدام فلسطینیوں کو علاقے سے نکالنے اور آبادکاری کے نئے منصوبوں کے لیے راستہ ہموار کرنے کی اسرائیلی کوششوں کا حصہ ہے۔