فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل سے تعلق رکھنے والے دو فلسطینیوں عودۃ الحروب اور حسن العویوی مسلسل 50 سے صہیونی زندانوں میں انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔
کلب برائے اسیران کے مطابق دونوں فلسطینی اسیران کو صہیونی حکام کی طرف سے ان کی بھوک ہڑتال کے باوجود بار بار ایک سے دوسری جیل میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ دونوں بھوک ہڑتالی اسیران پر بھوک ہڑتال ختم کرنے کے لیے مسلسل دبائو ڈالا جا رہا ہے۔ انہیں اس وقت ‘الرملہ’ میں قائم ‘نیتزان’ جیل میں ڈالا گیا ہے۔
خیال رہے کہ 35 سالہ عودۃ الحروب الخلیل کے دیرسامت قصبے سے تعلق رکھتے ہیں جنہیں دسمبر 2018ء کو اسرائیلی فوج نے حراست میں لے لیا تھا۔ وہ 10 بچوں کے باپ ہیں جب کہ 35 سالہ حسن العویوی کو جنوری 2019ء سے حراست میں لے لیا۔ عویوی تین بچوں کے باپ ہیں۔