شنبه 16/نوامبر/2024

مطالبات پورے ہونےپر فلسطینی اسیرنے 25 دن بعد بھوک ہڑتال معطل کردی

اتوار 19-مئی-2019

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنےوالے فلسطینی شہری نے مطالبات پورے ہونے اور جلد رہائی کی یقین دہانی پر بھوک ہڑتال معطل کردی ہے۔ اسرائیلی حکام اور اسیر سلیم یوسف الرجوب کےدرمیان معاہدہ طےپا گیا ہے جس کےتحت اسے 29 اگست 2018ء کو موجودہ انتظامی حراست کی مدت پوری ہونے کے بعد اسے رہا کر دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اسیر یوسف الرجوب کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر دوراسے ہے۔ انہوں‌نے انتظامی حراست میں توسیع کے خلاف 25 دن قبل بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔

فلسطینی محکمہ اسیران کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ الخلیل کے رہائشی 48 سالہ الرجوب کو اسرائیلی فوج نے یکم جنوری 2018ء کو حراست میں لیا تھا۔ وہ 6 بچوں کےباپ ہیں۔ یہ ان کی پہلی گرفتاری یا قید نہیں بلکہ 8 سال اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل رہ چکے ہیں۔

اسرائیلی جیل میں دو فلسطینی عودہ الحروب اور حسن العویوی مسلسل 47 دن سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی