پنج شنبه 08/می/2025

عزم واستقلال کےپہاڑ سے”صدی کی ڈیل” کو پاش پاش کردیں گے:ھنیہ

ہفتہ 27-اپریل-2019

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کےسیاسی شعبے کےسربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہےکہ  فلسطینی قوم اپنے عزم، استقلال اور بہادری کے جذبےسے امریکا اور اسرائیل کی صدی کی ڈیل کی سازش کو پاش پاش کردےگی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق اسماعیل ھنیہ نے اردن میں نکالی جانے والی عظیم الشان نصرت فلسطین ریلی سے ٹیلیفونک خطاب میں اردنی قوم کی طرف سے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں‌نے کہا کہ آج اردنی عوام نے لاکھوں کی تعداد میں نصرت فلسطین ریلیاں اور جلوس نکال کر صہیونی ریاست کو یہ پیغام دیا ہے کہ فلسطینی قوم تنہا نہیں۔ فلسطینیوں کےآئینی حکومت کی حمایت اور نصرت القدس کے لیے ہرسطح پر جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

اسماعیل ھنیہ نے اردنی فرمانروا اور اردنی قوم کےفلسطینیوں‌کی حمایت میں موقف کی تحسین کی اور کہا کہ اردن فرمانروا شاہ عبداللہ دوم اور اردن کی قوم قضیہ فلسطین اور حق واپسی کے لیے قابل قدر موقف پر عمل پیرا ہیں۔

انہوں‌نے کہا کہ اردن کی عوام نے صدی کی ڈیل اور دیگر عالمی سازشوں کے ناکام بنانے کا کھل کر اظہارکردیا ہے اور دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ اردن کی عوام صدی کی ڈیل کی سازش کےخلاف فلسطینی قوم کے ساتھ ہیں۔

اسماعیل ھنیہ نےگذشتہ روزجمعہ کاخطبہ دیتےہوئے انتقال کرنےوالےاخوان المسلمون کے رہ نما عبداللطیف عربیات کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت اور فلسطینیوں کی ترجمانی میں بسر کی۔

مختصر لنک:

کاپی