جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی بلدیہ نے یروشلم میں مکانات مسمار کرنا شروع کر دیے

جمعرات 18-اپریل-2019

اسرائیلی بلڈوزروں نے بدھ کے  روز مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں سلوان ضلع کے ساتھ وادی یاسول میں پورے علاقے کو مسمار کرنے اور درجنوں خاندانوں کو بے گھر کرنے کے منصوبے کے تحت ایک فلسطینی کا مکان ایک گودام اور گھوڑوں کا  ایک فارم مسمار کر دیا ۔

مقامی ذرائع کے مطابق بلڈوزروں کے ذریعے ایک گودام جو مقامی رہائشی عز برقان  کی ملکیتتھا کی مسماری سے پہلے اسرائیلی بلدیہ نے پولیس کی نگرانی میں اردگرد کے علاقے پردھاوا بولا اور اسکا محاصرہ کر لیا۔ 

مسماری کے دوران اسرائیلی پولیس نے مقامی رہائیشیوں پر حملہ کیا اوران پر تشدد کیا۔

گودام کی مسماری کے بعد بلڈوزروں نے گھوڑوں کے ایک فارم کو اصطبل سمیتمسمار کیا اور جو محمد القاق کی ملکیت تھا ۔

مقامی ذرائع نے کہا کہ بلڈوزروں نے وادی یوسل میں ایک گھر کو بھیمسمار کر دیا۔

اسرائیلی اعلیٰ عدالت انصاف میں  مقامی رہائیشیوں کی جانب سے بلدیہ کی مسماری کےخلاف کی جانے والے اپیل کے مسترد ہونے کے بعد یہ مسماریاں 84 گھروں کی مسماری کےمنصوبے کا آغاز ہیں۔ 

اس علاقے میں رہنے والے تمام فلسطینی خاندانوں نے ثیوت پیئش کیے کہ یہزمینیں انکی ملکیت ہیں اور انہوں نے اپنی زمینوں پر گھروں کو تعمیر کیا ہے لیکن اسرائیلیبلدیہ نے تعمیراتی جازت نامہ جاری کرنے سے انکار کر دیا ۔ 

2002 کے بعد مقامی رہائیشیوں نے اپنےعلاقے کے نقشے اور تعمیراتی منصوبےمہیا کیے لیکن بلدیہ نے ہمیشہ انہیں منظور کرنے سے انکار کیا۔

مختصر لنک:

کاپی