اسرائیلی جیلوں میں قید دو فلسطینی اسیری کے 18 سال مکمل کرنے کے بعد قید کے 19 ویں سال میں داخل ہو گئے ہیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق کلب برائےاسیران کا کہنا ہے کہ غرب اردن کے شمالی شہر جنین کےعمر الشریف خنفر اور عصام محمد مسعود ابو السباع کی اسیری کے 18 سال مکمل ہوگئے ہیں اور ان کی قید کا 19 واں سال شروع ہوگیا ہے۔