شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال دوسرے روز میں داخل

منگل 9-اپریل-2019

اسرائیلی جیل حکام کی جانب سے مطالبات مسترد کئے جانے کے بعد فلسطینی قیدیوں کی تحریک کے رہنماوں اور دوسرے قیدیوں کی بھوک ہڑتال دوسرے روز میں داخل ہو گئی۔

سزا کی تکمیل کے بعد رہائی پانے والوں  اور زیر حراست قیدیوں کے امور سے متعلق کمیشن نے کہا کہ اسرائیلی جیل حکام نے منگل کے روز سے بھوک ہڑتالی قیدیوں کو النقب اور رامون جیل سے دوسری جیلوں اور علاحدہ کوٹھڑیوں میں منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔

قیدیوں کی بڑی تعداد نے جیل میں اپنے حقوق کے لیے اور تشدد کو روکنے کے لیے  آج بھوک ہڑتال میں شرکت کی۔

اگر اسرائیلی جیل حکام  نے قیدیوں کی تحریک کے مطالبات نہیں مانے تو 17 اپریل کو مزید قیدی بھوک ہڑتال میں شامل ہوں گے۔ 

اسریران میڈیا سینٹر کے مطابق  اس  سلسلے میں  اسرائیلی جیلوں میں صرتحال کو مزید بگڑنے سے بچانے کے لیے متعلقہ جماعتیں مل جل کر کوششیں کر رہی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی