یکشنبه 17/نوامبر/2024

اسرائیلی جیل میں 90 فلسطینی اسیران کو زنجیروں میں جکڑ کر رکھا گیا

بدھ 27-مارچ-2019

کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ جزیرہ نما النقب کی صحرائی جیل میں پابند سلاسل 90 فلسطینی اسیران کو رات بھر ان کی کوٹھڑیوں میں زنجیروں میں باندھ کر رکھا جاتا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق کلب برائے اسیران کی طرف سے چونکا دینے والا یہ انکشاف گذشتہ روز کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جیل کی بیرک نمبر3 میں نوے فلسطینی اسیران کو ان کے بستروں کے ساتھ باندھ کر رکھا گیا۔

دوسری جانب اسیران کی طرف سے بہ طور احتجاج اوڑھنے اور بچھونے کے لیے دیے گئے کپڑے نذرآتش کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ صہیونی جیلروں اور انتظامیہ نے اسیران پر زور دیا ہے کہ وہ کپڑے اور دیگر اشیاء نذرآتش نہ کریں۔

خیال رہے کہ 19 فروری سے جزیرہ النقب میں فلسطینی اسیران کو وحشیانہ مظالم اور منظم انتقامی کارراوئیوں کا سامنا ہے۔ حال ہی میں جیل میں کشیدگی اور مظالم سے تنگ آئے دو اسیران نے اسرائیلی جیلروں پر چاقو سے حملہ کرکے دو افسروں کو زخمی کردیا تھا۔ اس کے بعد صہیونی فوج نے قیدیوں کو مزید تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کے بنیادی حقوق سے انہیں محروم کردیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی