اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کےسیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے عراق میں گذشتہ روز کشتی کے المناک حادثے میں 70 سے زاید اموات پر عراقی صدر برھم صالح سے تعزیت کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت کے سیاسی شعبے کی طرف سے عراقی صدر کو ایک برقی تعزیتی پیغام ارسال کیا گیا ہے جس میں کشتی کے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا۔ اسماعیل ھنیہ نے عراقی صدر ، حکومت اور عوام سے اس حادثے پر تعزیت کی اور کہا کہ مشکل کی گھڑی میں حماس عراق کےساتھ ہے۔ اسماعیل ھنیہ نےجاں بحق ہونے والے شہریوں کے لواحقین سے ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
خیال رہے کہ جمعرات کو عراق کے شہرموصل کے قریب سمندر میں ایک کشتی ڈوب گئی جس پر سوار 70 سے زاید افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے اور 20 کو زخمی حالت میں بچالیا گیا۔