قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کے کھیتوں میں گذشتہ روز بمباری کی۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیل کے بغیر پائیلٹ ڈورن طیارے نے مشرقی غزہ کے کھیتوں میں دو میزائل فائر کئے، تاہم اس بمباری میں کسی کے جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
اسرائیلی فوجی ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ڈورن طیارے کے ذریعے غزہ کی نزدیکی اسرائیلی یہودی بستیوں کی جانب آتشین پتنگیں آڑانے والے فلسطینیوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔