فلسطین میں شہداء اور اسیران کے امور پر تحقیقات کرنے والے ادارے ‘شہداء واسیران فائونڈیشن’ کی رپورٹ کے مطابق 45 سالہ اسیر مجاھد احمد مصطفیٰ یاسین فنی اسیری کے 16 سال مکمل کرنے کے بعد اب 17 ویں سال میں داخل ہوگئے ہیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسیر یاسین فنی کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسیر احمد یاسین فنی کو اسرائیلی عدالت نے 12 مارچ 2003ء کو حراست میں لیا۔ ان کے خلاف اسلامی جہاد سے تعلق اور تین فدائی حملوں میں تین یہودی آباد کاروں کو ہلاک کرنے کے الزام کے تحت مقدمہ چلایا گیا۔ عدالت نے انہیں 3 بار عمر قید اور 20 سال اضافی قید کی سزا سنائی۔
اسیر احمد فنی 4 فروری 1974ء کو غرب اردن کےشمالی شہر طولکرم میں پیدا ہوئے۔ حراست میں لیے جانے کے بعد وہ مختلف جیلوں میں قید رہے۔ اس وقت ‘ھداریم’ جیل میں قید ہیں۔