قطر کی طرف سے غزہ کی پٹی کے 55 ہزار غریب اور بے سہارا خاندانوں میں گذشتہ روز نقد امداد تقسیم کی گئی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قطر کی طرف سے جاری کردہ گرانٹ فی کنبہ 100 ڈالر کے حساب سے 55 ہزار خاندانوں میں امدادی رقم تقسیم کی گئی۔ یہ رقم مقامی بنک کی شاخ سے متاثرہ شہریوں کے اکائونٹ میں منتقل کی گئی۔
ٰخیال رہے کہ قطر کی طرف سے غزہ کے غریب خاندانوں کے لیے امدادی پروگرام کا آغاز اکتوبر 2018ء میں کیا تھا۔ اب تک چار بار قطر کی طرف سےامدادی رقم فراہم کی گئی ہے۔ غزہ کی پٹی میں 55 ہزار خاندان انتہائی کسمپرسی کی زندگی بسرکررہےہیں۔