فلسطینی الیکشن کمیشن کے چیئرمین حنا ناصر نے غزہ کی پٹی کا دورہ کہا جہاں انہوں نے اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی الیکشن کمیشن کے چیئرمین نے غرب اردن سے متصل ‘بیت حانون’ گزرگاہ سے غزہ کا دورہ کیا۔
حنا ناصر نے غزہ کے دورے کے دوران حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اور جماعت کی قیادت سے ملاقات کی۔
خیال رہے کہ گذشتہ برس دسمبر میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے فلسطینی قانون ساز اسمبلی کو تحلیل کرتے ہوئے چھ ماہ میں پارلیمانی انتخابات کرانےکا اعلان کیا تھا۔ صدر عباس کے اس فیصلے پر فلسطینی سیاسی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنےآیاتھا۔
فلسطینی دھڑوں میں جون 2007ء کے بعد سے مسلسل اختلافات پائے جا رہے ہیں۔ فلسطین کی دو بڑی جماعتوں حماس اور فتح کے درمیان سیاسی اختلافات کے بعد حماس نے فتح کو غزہ سےنکال دیا اور وہاں پر اپنی حکومت قائم کرلی تھی جب کہ تحریک فتح نے غرب اردن میں اپنی حکومت بنائی۔ دونوںجماعتوں کے درمیان علاقائی اور عالمی سطح پر مصالحت کی کئی کوششیں ہوئی مگر تحریک فتح اور صدر عباس کے غیر لچک دار رویے کے باعث فلسطینیوں میں مصالحت کا عمل کامیاب نہیں ہوسکا۔