جمعه 15/نوامبر/2024

حماس بحران سے نکلنے کے لیے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے تیار

جمعہ 8-مارچ-2019

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے فلسطینی الیکشن کمیشن کے چیئرمین حنا ناصر کے دورہ غزہ کے بعد ملک کو موجودہ سیاسی بحران سے نکالنے کے لیے پارلیمانی انتخابات میں‌ حصہ لینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن خلیل الحیہ نے غزہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ان کی جماعت غزہ، غرب اردن اور القدس میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کے لیے فلسطینی جماعتوں کا انتخابات میں حصہ لینا ضروری ہے اور حماس نے بھی یہ فیصلہ ملک اور قوم کے مفاد میں کیا ہے۔

حماس رہ نماء‌ کی طرف سے یہ پریس کانفرنس اس وقت کی گئی جب فلسطینی الیکشن کمیشن کے چیئرمین حنا ناصر نے غزہ کی پٹی کا دورہ کیا اور حماس کی قیادت سے ملاقات کی۔ حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور حنا ناصر کے درمیان طویل مذاکرات ہوئے۔ الیکشن کمیشن کے چیئرمین نے یقین دلایا کہ ملک میں انتخابات کے لیے مکمل آزادانہ ماحول فراہم کیا جائے گا۔

دوسری جانب فلسطینی الیکشن کمیشن کے چیئرمین اور ادارے کے ارکان نے حماس کی طرف سے انتخابات میں حصہ لینے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ملک میں شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔

مختصر لنک:

کاپی