اسرائیل میں نو اپریل کو منعقد ہونے والے انتخابات سے قبل ذرائع ابلاغ میں رائے عامہ کو ہموا کرنے کی کوشش جاری ہے۔ اسرائیل میں ہونے رائے عامہ کے ایک تیسرے جائزے میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی جماعت’لیکوڈ’ پر’گرین ۔ وائیٹ’ الائنس کو برتری حاصل ہے۔
عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل 12 کے زیراہتمام کیے گئے ایک سروے میں کہا گیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنر بینی گانٹز اور یائیرلپیڈ کی جماعتوں پر مشتمل اتحاد کو انتخابات میں نیتن یاھو پر کم سے کم 8 نشستوں کی برتری حاصل ہوگی۔
نیتن یاھو کی عوامی مقبولیت میں کمی اس وقت آنا شروع ہوئی جب مشیر قانون نے وزیراعظم یاھو پر تین کرپشن کیسز میں فرد جرم عاید کی۔
گذشتہ جمعہ کو جاری ہونے والے رائے عامہ کے ایک جائزے کے مطابق بائیں بازو، اعتدال پسندوں اور عرب کمیونٹی کے نمائندوں پر مشتمل ارکان کو 61 نشستوں پرکامیابی حاصل ہوسکتی ہے جب کہ نیتن یاھو اور دیگر شدت پسند جماعتوں کو 59 نشتیں ملنے کا امکان ہے۔
تازہ سروے میں کہا گیا ہے کہ گرین وائیٹ اتحاد کنیسٹ کی 38 نشستیں جیت سکتا ہے جبکہ لیکوڈکو 120 کے ایوان میں 30 نشستیں ملنے کا امکان ہے۔