پنج شنبه 01/می/2025

الجزائرکی سب سے بڑی مذہبی سیاسی جماعت صدارتی انتخابات سے دست بردار

پیر 4-مارچ-2019

افریقی عرب ملک الجزائر کی سب سے بڑی مذہبی سیاسی جماعت نے رواں سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق الجزائر کی مذہبی سیاسی جماعت مسلم سماج موومنٹ نے صدارتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے حالانکہ پارٹی ی طرف سے جاعت کے سربراہ عبدالرزاق مقری کو صدارتی انتخابات میں خود کو امیدوار نامزد کرنے کا اختیار بھی سونپا ہے۔

خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق مسلم سماج موونٹ کی طرف سے گذشتہ روز صدراتی انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے کے حوالے سے رائے شماری کی گئی۔ رائے شماری میں 145 ارکان نے صدارتی انتخابات میں حصہ نہ لینے جب کہ 97 ارکان نے حصہ لینے کے حق میں رائے دی۔

خیال رہےکہ الجزائر کی مذہبی سیاسی جماعت نے صدارتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب دوسری جانب کاغذات نامزدگی جمع کرانے میں صرف 24 گھنٹے کا وقت باقی رہ گیا تھا۔

قبل ازیں عبدالرزاق مقری نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا تھا کہ ان کے انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے کا فیصلہ 600 ارکان کی رائے یا 60 ہزار جماعتی ووٹروں کی حمایت سے ہوگا۔
الجزائر میں طویل عرصے سےصدر عبدالعزیز بوتفلیقہ بار بار ملک کے صدر منتخب ہوتے چلے آئے ہیں۔ پیرانہ سالی کے باوجود صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ پانچوں بار صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کےلیے مصر ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی