یکشنبه 17/نوامبر/2024

فلسطینی شہری اسرائیلی زندانوں سے 22 سال بعد رہا

ہفتہ 2-مارچ-2019

فلسطینی شہری ایاد ابو ھاشم 22 سال قید کے بعد گذشتہ روز رہا ہو گئے۔ قید کی مدت پوری ہونے کے بعد مسلسل 16 دن تک انہیں پابند سلاسل رکھا گیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق فلسطین کے علاقے غزہ کی  پٹی کی جنوبی علاقے رفح کے رہائشی کے استقبال کے لیے فلسطینیوں کی بڑی تعداد بیت حانون گذرگاہ پر جمع ہوگئی تھی۔

ابو ھاشم کو اسرائیلی قید سے 12 فروری کو رہا ہونا تھا مگر وہ 22 سال قید کے بعد بھی 16 دن صہیونی زندانوں میں قید رہے۔

خیال رہے کہ ابو ھاشم کو 13 فروری 1997ء کو حراست میں لے لیا تھا۔ اس پر رفح گذرگاہ کے قریب دو صہونیوں کو چاقو گھونپ کر زخمی کرنے کا الزام عاید کیا گیا اور اسی الزام کے تحت اس پر مقدمہ چلایا گیا تھا۔

ابو ھاشم کی رہائی کے لیے اس کا خاندان حالیہ ایام میں مظاہرے بھی کرتا رہا ہے۔ ابو ھاشم کی تاریخ پیدائش 1976ء کی ہے جب کہ اسے 1997ء کو حراست میں لیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی