شنبه 16/نوامبر/2024

الخلیل شہر میں یہودی انتہا پسندوں کا اشتعال انگیز مارچ

اتوار 24-فروری-2019

گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں یہودی انتہا پسندوں‌ نے ایک اشتعال انگیز ریلی نکالی جس میں فلسطینیوں ، عربوں اور مسلمانوں کے خلاف ‘مرد باد’ کے نعرے لگائے گئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ہفتے کے روز نکالی جانے والی ریلی میں سیکڑوں  یہودی آباد کاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس نے یہودی آباد کاروں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی جب کہ سڑکوں پر فلسطینیوں کو چلنے سے روک دیا گیا تھا۔

مقامی ذرائع کے مطابق یہ احتجاجی ریلی پرانےالخلیل میں ‘سوق اللبن’ سے ہوتے ہوئے ریلی القنطر، بلدیہ اسکوائر، شاہراہ شہداء اور دیگر مقامات سے گذر کر مسجد اقصیٰ کے قریب جا کر ختم ہوئی۔ اس موقع پر اطراف کی سڑکیں بند کردی گئی تھیں اور فلسطینیوں کو سڑکوں پر چلنے کی اجازت نہیں تھی۔

فلسطینی خبر رساں ادارے ‘وفا’ کے مطابق الخلیل شہر میں نکالی جانے والی ریلی کے موقع پر اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی