اسرائیلی فوج نے فلسطین کے جزیرہ نما النقب میں ایک کارروائی کے دوران ایک فلسطینی خاندان کے 8 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کا تعلق’العتایقہ’ خاندان سے بتایا گیا ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ العتایقہ خاندان کے افراد کو حراست میں لینے کا مقصد خاندان کو جبرا ھجرت پرمجبور کرنا اور ان کی اراضی اور املاک پر قبضہ کرنے کی کوشش ہے۔
دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں نے فلسطینی شہریوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے جبری ہجرت کی انتقامی پالیسی کو مسترد کردیا ہے۔