فلسطینی اتھارٹی کے ہاں سیاسی بنیادوں پر قید کیےگئے فلسطینی نوجوان قتیبہ عازم کی والدہ نے بیٹے کی بلا جوازحراست کے خلاف احتجاجا بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔ بھوک ہڑتال کرنے والی فلسطینی خاتون کا کہنا ہے کہ اس بیٹے کو عباس ملیشیا نے بغیر کسی جرم کے ایک ماہ سے جیل میں قید کر رکھا ہے۔ عباس ملیشیا نے قتیبہ عازم کی رہائی میں لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عدالتی احکامات کو بھی نظرانداز کردیا ہے۔
خیال رہے کہ قتیبہ عازم کو عباس ملیشیا نے ایک ماہ قبل غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم سے حراست میں لیا تھا جس کے بعد اس کی مدت حراست میں دو بار توسیع کی چکی ہے۔
اسیر کی والدہ کا کہنا ہے کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کی جنید جیل کے باہر اپنے بیٹے کی رہائی تک احتجاج اور بھوک ہڑتال جاری رکھے گی۔