شنبه 03/می/2025

اسرائیلی فوج کا تازہ کریک ڈائون، 18 فلسطینی گرفتار

منگل 29-جنوری-2019

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں آج سوموار کو اسرائیلی فوج نے کریک ڈائون کے دوران 18 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار کیے جانے والے شہریوں میں سابق اسیران بھی شامل ہیں۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نےغرب اردن کے شمالی شہر مشرقی طوباس میں طمون کے مقام پر چھاپے کےد وران تین فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ ان کی شناخت عبداللہ جہاد بنی عودہ، آدم عبدالعزیز بنی عودہ اور محمد عبدالعزیز بشارات کے ناموں سے کی گئی ہے۔

ادھر قابض فوج نے طوباس کے مقام پر دو فلسطینیوں یاسر دراغمہ، ایھاب محمد رشید دراغمہ کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

ادھر غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں انس ابو ریان ، قیس الغول ثائر مرعی بنی غرہ اور بہاء جمیل رحال کو حراست میں لے لیا۔

مشرقی قلقیلیہ میں اسرائیلی فوج نے کفر قدوم  کے مقام پر چھاپے کےدوران محمود عبدالقادر شتیوی اور عقل شتیو کو حراست میں لے لیا۔

قابض فوج نےبیت فجار کے مقام پر تین فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ 

 

مختصر لنک:

کاپی