شنبه 16/نوامبر/2024

ادویات کا فقدان، غزہ کے پانچ اسپتالوں کی بندش کا خطرہ

اتوار 20-جنوری-2019

فلسطینی وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کو طبی سہولیات کی فراہمی بند ہونے اور ادویات کی قلت کے باعث علاقے کے پانچ اسپتالوں میں طبی سروسز روکنے کا خدشہ ہے۔

غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے ہفتے کے روزایک بیان میں اپیل کی کہ امداد دینے والے ممالک غزہ کی پٹی کو فوری طبی سہولیات فراہم کریں۔ اگرغزہ کی پٹی کے اسپتالوں کوفوری طبی سہولیات مہیا نہیں کی جاتیں تو غزہ کے نصرالاطفال، الرنتیسی چلڈرن اسپتال، مرکز برائے علاج امراض چشم، سائیکیالوجیکل مرکز اور ابو یوسف النجار اسپتال اپنی سروسزبند کرنے پرمجبور ہوسکتے ہیں۔

ادھر شمالی غزہ کے بیت حانون اسپتال نے اپنی طبی سروسز روک دی ہیں جس کے باعث سیکڑوں مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اسپتال کی بندش کی وجہ بجلی کا مسلسل بریک ڈائون بھی ہے۔ اسپتال کو ایندھن کی سپلائی معطل ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی