شنبه 16/نوامبر/2024

نیتن یاھو کے انکشاف پرعرب ممالک میں خاموشی طاری

جمعرات 17-جنوری-2019

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل گیڈی آئزنکوٹ عرب ممالک کی فوجی سربراہوں سے ملاقاتیں کرتے رہے ہیں۔

منگل کے روز فوجی کمان کی تبدیلی کی تقریب سے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عرب حکومتوں کے ساتھ ہماری قربت کے اسباب میں ان ملکوں کی عسکری قیادت کے ساتھ آرمی چیف کی ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔ میں نے اسرائیلی آرمی چیف کو کیمروں کے سامنے عرب فوجی سربراہوں سے گلے ملتے دیکھا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری انٹیلی جنس، ٹیکنالوجی اور فیلڈ صلاحیتوں کے نتیجے میں عرب دنیا اور مسلمان ممالک اسرائیل کے قریب ہونا چاہتے ہیں۔ یہ ممالک جانتے ہیں کہ اسرائیل ہمارا دشمن نہیں بلکہ دوست ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے بیان پر عرب ممالک کی طرف سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا بلکہ مسلسل خاموشی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہمار بلند تر مشن اسرائیلی فوج کو خطے کی طاقت ور فورس بنانا جو لمحے کے اندر اندر جنگ کے لیے تیار ہو۔ ہم جتنے طاقت ور ہوں ہمارے پاس امن کے اتنے ہی مواقع ہوں گے۔
خیال رہے کہ حالیہ عرصے کے دوران اسرائیل اور عرب ممالک کےدرمیان تعلقات کے قیام کے حوالے سے اہم پیش رفت دیکھی گئی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی