شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی آرمی چیف سبکدوش، جنرل کوخافی نے کمان سنبھال لی

بدھ 16-جنوری-2019

اسرائیلی حکومت کے سربراہ بنجمن نیتن یاھو نے اپنے مقرب فوجی جنرل میجر جنرل ایال زامیر کو مسلح افواج کا ڈپٹی کمانڈر ان چیف مقررکیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی آرمی چیف جنرل میجر جنرل کوخافی نے آرمی چیف جنرل گیڈی آئزن کوٹ کی سبکدوشی کے بعد فوج کی کمان سنھبال لی۔ کمان کی تبدیلی کی تقریب کل منگل کو اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔

گذشتہ برس نومبر میں وزیراعظم نیتن یاھو نے جنرل آفیف کوخافی کو نیا آرمی چیف مقرر کیا تھا جب کہ میجر جنرل زامیر کوان کا نائب مقرر کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ جنرل زامیر اسرائیلی وزیراعظم کے مقربین میں شامل ہیں اور انہوں نے جنرل زامیر کو آرمی چیف مقرر کرنے کی کوشش کی تھی۔ وہ سدرن ملٹری کمانڈ کے سربراہ اور نیتن یاھو کے ملٹری سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔
گذشتہ منگل کو تعیناتی کمیٹی نے جنرل کوخافی کی بہ طورآرمی چیف تعیناتی کی توثیق کردی تھی جس کے بعد ان کے آرمی چیف بننے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی