چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی اتھارٹی کے عقوبت خانوں میں حماس کے 100 کارکن پابند سلاسل

جمعرات 10-جنوری-2019

فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے ایک سو کے قریب رہ نمائوں اور کارکنوں کو پابند سلاسل کیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عمومی آزادیوں کے شعبے کے نگران خلیل عساف نے انکشاف کیا کہ اس وقت بھی عباس ملیشیا کی جیلوں میں حماس کے 96 رہنما اور کارکن پابند سلاسل ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے عساف نے کہا کہ عباس ملیشیا کی طرف سے سیاسی گرفتاریوں کا سلسلہ ایک دن کے لیے بھی بند نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا جیسا آج فلسطینی اتھارٹی کررہی ہے۔ ہرطرف انتقامی کارروائیاں جاری ہیں۔

خلیل عساف نے کہا کہ ہم فلسطینی اتھارٹی کی انتقامی اور نفرت انگیز کارروائیوں سے خوف دہ نہیں ہیں۔ صدر عباس اور ان کا ٹولہ حماس کے رہ نمائوں اور کارکنوں کو طاقت کے ذریعے دبانے اور ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے مگر اس سے فلسطینی خوف زدہ نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ گرفتاریاں ہمارا راستہ نہیں‌روک سکتیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی