جمعه 15/نوامبر/2024

گذشتہ برس عراق سے تین وفود نے صہیونی ریاست کے خفیہ دورے کیے

منگل 8-جنوری-2019

اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق سال 2018ء کے دوران عراق سے تین عرب وفود نے خفیہ طور پر تل ابیب کے دورے کیے تھے۔

صہیونی ریاست کی وزارت خارجہ کی طرف سےجاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ برس عراق سے 3 وفود نےاسرائیل کا دورہ کیا۔ ان وفود میں مجموعی طورپر 15 افراد  اسرائیل آئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق کا تیسرا وفد حال ہی میں واپس روانہ ہوا۔ ان  وفود میں اہل سنت اور اہل تشیع کی سرکردہ شخصیات اور سرکردہ عراقی شخصیات شامل تھیں۔

تاہم یہ واضح نہیں کہ آیا یہ وفود بغداد سے آئے تھے یا کردستان سے تھے۔ اسرائیل عراق کے صوبہ کردستان کی علاحدگی کی حمایت کرتا ہے۔

گذشتہ ہفتے عراق کی پارلیمنٹ نے وزیرخارجہ کے ایک متنازع بیان کے بعد ان سے پارلیمنٹ میں وضاحت طلب کی تھی۔ عراقی وزیر خارجہ محمد الحکمیم نے کہا کہ تھا کہ ان کی حکومت فلسطین۔ اسرائیل تنازع کےدو ریاستی حل کی حامی ہے۔

خیال رہے کہ عراق ماضی میں اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کی پالیسی پرعمل پیرا رہا ہے مگر دو ریاستی حل کہہ کر وزیرخارجہ نے فلسطین میں صہیونی ریاست کو تسلیم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی