چهارشنبه 30/آوریل/2025

بھارت: چوہے ایک ہزار لیٹر شراب پی گئے

پیر 31-دسمبر-2018

 کارٹون فلموں میں تو آپ نےشرابی چوہے دیکھے ہوں گے مگر دہلی میں شرابی چوہےایک دو نہیں ہزار لیٹر شراب پی گئے ۔

تفصیلات کے مطابق بریلی کے کنٹونمنٹ پولیس اسٹیشن کے اسٹور روم میں شراب  کی کچھ بوتلیں غائب تھیں جبکہ بعض خالی تھیں اور ان میں سوراخ بھی تھے، پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھی نندن سنگھ کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں تفتیش کی جارہی ہے کہ چوہوں نےشراب پی تھی یا نہیں۔ان کامزید کہنا تھا کہ ہم چوہوں کے اس گینگ کو پکڑ لیں گے تاکہ آئندہ کوئی چوہا مال خانے میں داخل ہونے کی کوشش نہ کرے.

دوسری جانب ابھی نندن سنگھ نے شراب  کی واضح مقدارسے متعلق تصدیق نہیں کی لیکن ٹائمز آف انڈیا کے ذرائع کے مطابق پولیس اسٹیشن نے تصدیق کی تھی کہ تقریبا ایک سے دو ہزار لیٹر شراب غائب ہوئی تھی۔

 

مختصر لنک:

کاپی