چهارشنبه 30/آوریل/2025

یہودی دہشت گردوں کے قاتلانہ حملے میں معمر فلسطینی زخمی

جمعرات 27-دسمبر-2018

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں یہودی آباد کاروں کے ایک ٹولے نے ایک نہتی عمر رسیدہ شہری پر قاتلانہ حملہ کرکے اسے شدید زخمی  کر دیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی سماجی کارکن غسان دغلس نے بتایا کہ یہودی اشرار نے 70 سالہ مفید شاکر حجی کو نابلس کے مشرق میں برقہ کےمقام پر تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔

غسان دغلس کا کہنا تھا کہ یہودی آباد کاروں‌نے  حجی کو اس وقت تشدد کانشانہ بنایا جب وہ اپنی بکریوں کے پاس تھے۔ فلسطینی شہری کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مفید الحجی کے سر اور جسم کے دیگر حصوں میں گہرے زخم آئے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی