اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شبعے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ الاقصیٰ ٹی وی چینل کی نشریات بند کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ الاقصیٰ چینل معمول کے مطابق اپنی خدمات جاری رکھے گا۔
ایک بیان میں اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ الاقصیٰ نیوز چینل کی نشریات بند نہیں ہوئی ہیں اور نہ ایسا ہوگا۔ اس حوالے سے انہوں نے ذاتی طورپر اور براہ راست فیصلہ کرتے ہوئے الاقصیٰ چینل کی نشریات جاری رکھنے فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ جمعرات کے روز الاقصیٰ ٹی وی چینل نے ایک بیان میں مالی بحران کی وجہ سے نشریات بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اسرائیلی فوج نے 12 نومبر کوغزہ کی پٹی میں ایک وحشیانہ فضائی حملے میں الاقصیٰ ٹی وی چینل کا ہیڈ کواٹر تباہ کردیا تھا۔اسرائیلی فوج کے اس حملے میں چینل کو 44 لاکھ ڈالر سےزاید کا نقصان ہوا۔ چینل کا انفراسٹرکچر تباہ اورچینل کے اسٹوڈیوز کو غیرمعمولی نقصان پہنچا ہے۔