اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے صدر اسماعیل ھنیہ کے بھائی الحال خالد ھنیہ کی وفات پر فلسطین اور بیرون ملک سے اہم شخصیات کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔
خیال رہےکہ الحاج خالد ھنیہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب انتقال کر گئے تھے۔
ھنیہ کے دفتر سے جاری بیان میںکہا گیا ہے کہ اندرون اور بیرون ملک سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ قطر کے وزیر دفاع ڈاکٹر خالد العطیہ، فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن محمد دحلان، پی ایل او کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکرٹری اور سینیر فلسطینی سیاست دان صائب عریقات اور پی ایل او کے رکن تیسیرخالد نے اسماعیل ھنیہ کو ٹیلی فون کیا اور ان سے تعزیت کی۔
اسماعیل ھنیہ کو ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کرنے والوں میں فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن جبریل الرجوب اور دیگر رہ نما بھی شامل ہیں۔
تعزیت کرنے والے رہ نمائوں نے اسماعیل ھنیہ کے ساتھ ہمدردی، پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔