اسرائیلی جیلوں میں قید ایک فلسطینی بچے پر صہیونی جلادوں کا وحشیانہ تشدد جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق قابض صہیونی حکام نے 12 سالہ فلسطینی بچے ابراہیم محمد عبیات کے جسمانی ریمانڈ میں چوتھی بار توسیع کردی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کلب برائے اسیران کی رپورٹ کے مطابق غرب اردن کے جنوبی شر بیت لحم سے تعلق رکھنے والے 12 سالہ ابراہیم عبیات کو اسرائیلی فوج نے 28 نومبر کو حراست میں لیا تھا۔ اس پر یہودی آباد کاروں پر چاقو سے حملے کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے 270 فلسطینی بچوں کو حراست میں لے رکھا ہے جن میں زیادہ تر "مجد” اور "عوفر” جیلوں میں قید ہیں۔