اسرائیلی زندانوں میں قید ایک فلسطینی شہری کی مسلسل حراست کے 15 سال مکمل ہونے کے بعد اب اسیری کا 16 واں سال شروع ہوگیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق کلب برائے اسیران کے ڈائریکٹر منتصر سمور نے بتایا کہ جنین کے نواحی علاقے زبوبا کے رہائشی مراد حسین ابو زیتون کی حراست کو 15 سال مکمل ہوگئے ہیں۔
ابو زیتون کے اقارب کا کہنا ہے کہ اسیر کو 22 سال قید کی سزا کا سامنا ہے۔ اسیری کا بیشتر حصہ انتہائی مشکل حالات میں بسر کیا ہے۔