یکشنبه 17/نوامبر/2024

فلسطینی مجاھد کی صہیونی زندانوں میں اسیری کا سفر 15 ویں سال میں داخل

بدھ 28-نومبر-2018

اسرائیلی جیل میں قید ایک مجاھد فلسطینی رہ نما امین احمد جمیل شقیرات کی اسیری کے مسلسل 14 سال مکمل ہونے کے بعد قید کا پندرہواں سال شروع ہوگیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق 43 سالہ امین شقیرات کا تعلق مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے السواحرہ سے ہے۔ ان کی اسیری کے مسلسل 14 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

شہداء و اسیران فائونڈیشن کی رپورٹ کے مطابق اسیر شقیرات کو اسرائیلی فوج نے 27 نومبر 2004ء کو حراست میں لیا گیا۔ ان کے خلاف اسرائیلی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا جس میں انہیں دو بار عمر قید اور تین سال اضافی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ان پر اسلامی جہاد سے تعلق اور اسرائیل کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں‌حصہ لینے سمیت کئی دوسرے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔ اسیر چار بچوں کے باپ ہیں اور اس وقت رامون حراستی مرکز میں قید ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی