قابض صہیونی حکام نے فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن اور اصلاح وتبدیلی پارلیمانی بلاک کے رکن احمد عطون کو چار ماہ کے لیے انتظامی حراست میں منتقل کر دیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق بیت المقدس سے بے دخل کیے گئے رکن پارلیمنٹ احمد عطون کو اسرائیلی فوج نے 21 نومبر کو حراست میں لیا تھا۔ انہیں سنہ 2010ء کو بیت المقدس سے بے دخل کردیا گیا تھا جس کے بعد ان کی القدس کا شناخت کارڈ منسوخ کر دیا گیا ہے۔
احمد عطون کی گرفتاری کا یہ پہلا موقع نہیں۔ وہ اب تک 6 بار گرفتار ہونے کے بعد جیلوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔ دو ماہ قبل اسرائیلی فوج نے ان کی اہلیہ کو حراست میںلیا۔ جب کہ ان کے دو بیٹے مجاھد اور محمد بھی پابند سلاسل ہیں۔