چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہری کا مکان مسمار کر دیا

بدھ 21-نومبر-2018

قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی علاقے نابلس میں ایک فلسطینی شہری کا گھر مسمار کردیا۔

مقامی ذرائع نے خبر رساں ایجنسی قدس پری کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے نابلس کے قصبے دوما پر دھاوا بول دیا اور مقامی رہائشی عمر الساری کے گھر کو مسمار کردیا۔

علاوہ ازیں یہودی آبادکاروں کے ایک گروپ نے وادی اردن میں فلسطینی زرعی زمین کا ایک ٹکڑا ہموار کردیا۔

مقامی سماجی کارکن عاطف دراغمہ نے بتایا کہ مسکیوت یہودی بستی کے آبادکاروں نے فلسطینی زمین پر بلڈوزر چلا کر اسے ہموار کر دیا۔

اسرائیل کے کنٹرول میں موجود علاقہ سی کے فلسطینی درخواست گزاروں کی تمام تعمیراتی درخواستیں مسترد کردی جاتی ہیں جس کی وجہ سے وہ غیر قانونی طور پر عمارتیں کھڑی کرنے پر مجبور ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی