حماس کی پولٹ بیورو کے رکن خلیل الحیہ کا کہنا ہے کہ غزہ کے فلسطینی عوام کسی سیاسی یا معاشی محاصرے کے نتیجے میں کبھی اپنا سر نہیں جھکائیں گے۔
خلیل الحیہ نے یہ بات حفاظ قرآن کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔
حماس رہنما نے اپنے یقین کا اعادہ کیا کہ "غزہ کو مختلف اقسام کے محاصروں سے ڈرایا نہیں جاسکتا ہے۔ غزہ کے شہریوں کا قطب نما ہمیشہ کے لئے بیت المقدس کی جانب ہی رہے گا۔”
انہوں نے غزہ کے نئے حفاظ قرآن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزارت مذہبی امور پر زور دیا کہ وہ قرآن پاک کو حفظ کرنے والے افراد کا انسائیکلوپیڈیا بنایا جائے۔