فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اور فلسطینی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کے جنوبی شہر خان یونس کے رہائشی 21 سالہ احمد خالد النجار گذشتہ جمعہ کو غزہ کی مشرقی سرحد پر ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوج کی گولیاں لگنے سے زخمی ہوگیا تھا۔ اسے شدید زخمی حالت میں الخلیل شہر لے جایا گیا جہاں وہ گذشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
خیال رہے کہ 30 مارچ 2018ء سے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر اسرائیلی ریاست کے خلاف، حق واپسی کی حمایت اور غزہ کی ناکہ بندی کے خلاف جاری احتجاج کے دوران 232 فلسطینی شہید اور 24 ہزار زخمی ہوگئے۔