شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی زندانوں میں 6 فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال جاری

جمعرات 8-نومبر-2018

اسرائیلی جیلوں میں قید 6 فلسطینی اسیران نے صہیونی جیلروں کے مظالم کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ یہ ہڑتال "ھشارون”  اور "ھداریم” قید خانوں  میں بند فلسطینی خواتین کو حاصل بنیادی سہولیات ختم کرنے اور ان میں ان کا وقفہ ختم کرنے کے خلاف بہ طور احتجاج کی جا رہ ہے۔

کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ الخلیل کے اسیر خلیل ابو عرام اور طولکرم  کفاح حطاب نے 16دن سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئے ان کے ساتھ اب بیت لحم کے اسیر احمد السیر اور گزہ کے عبدالرحمان ابو لبدہ بھی شامل ہوگئےہیں۔

اسیر حطاب 2004ء سے پابند سلاسل ہیں اور انہیں دو بار عمر قید کی سزا کا سامنا ہے جب کہ ابو عرام کو سات بار عمرقید کی سزا دی گئی جب کہ وہ 2002ء سے قید ہیں۔ ابو بلدہ 2007 سے پابند سلاسل ہیں اور انہیں 11 سال قید کی سزا کا سامنا ہے جب کہ اسیر السیر 2013ء سے گرفتار ہیں اور انہیں چھ سال قید کی سزا کا سامنا ہے۔

اسیر رزق الرجوب 14 روز سے بھوک ہڑتال پر ہں۔ اسیر ماھر الاخرس اور صدام عوض بھی اسرائیلی ریاست کے جرائم کے خلاف مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی