جمعه 15/نوامبر/2024

مشرقی بیت المقدس میں 20 ہزار اسرائیلی مکانات کی تعمیر کی منظوری

پیر 29-اکتوبر-2018

اسرائیل کے عبرانی اخبارات کے مطابق حکومت نے مشرقی بیت المقدس میں قائم "معالیہ ادویم” یہودی کالونی میں 20 ہزار مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔

عبرانی اخبار”یسرائیل ھیوم” کے مطابق طویل سیاسی بحث ومباحثے اور سیاسی مخالفت کے خدشات کے بعد جمعرات کو اسرائیلی حکومت نے "معالیہ ادومیم” میں گھروں کی تعمیر کی منظوری دی۔ یہودیوں کے لیے ان مکانات کی تعمیر کی مںظوری وزارت ہائوسنگ اور معالیہ ادومیم بلدیہ نے مشترکہ طورپر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی سیاسی جماعتیں پہلے ہی 470پ مکانات کی تعمیر کی منظوری دے چکی ہیں۔ مجموعی طورپر اسرائیلی حکومت القدس میں یہودیوں کو بسانے کے لیے 20 ہزار مکانات تعمیر کرائے گی۔

اسرائیلی وزیر برائے آباد کاری یوآف گیلنٹ معالیہ ادومیم میں گھروں کی تعمیر کے فیصلے کا خیرمقد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ  منصوبے کی تکمیل سے معالیہ ادومیم میں یہودیوں‌کی تعداد میں اضافے کی راہ ہموار کی جاسکے گی۔

مختصر لنک:

کاپی