جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی بمباری سے تین فلسطینی بچے شہید

پیر 29-اکتوبر-2018

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں کی بمباری سے کم سے کم تین فلسطینی بچے شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

فلسطینی طبی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی شہریوں کے ایک گروپ کو اس وقت بم باری کا نشانہ بنایا گیا جب وہ  سرحدی علاقے میں موجود تھے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں پر اس وقت بم باری کی گئی جب وہ سرحدی باڑ کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش کررہے تھے۔

وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی بمبار سے مارے جانے والے دو بچوں کی عمرں 13 اور ایک کی 14 سال ہے۔ ان کی شناخت خالد  بسام محمود ابو سعید، عبدالحمید محمد عبدالعزیز ابوظاہر اور محمد ابراہیم عبداللہ ابو سطری کے ناموں سے کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ 30مارچ 2018ء سے غزہ کی پٹی میں جاری پرتشدد مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 216 فلسطینی شہید اور 22 ہزار سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی