جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی بمباری کے بعد غزہ سے اسرائیلی تنصیبات پر راکٹ حملے

ہفتہ 27-اکتوبر-2018

قابض صہیونی فوج کی غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کے بعد فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے صہیونی تنصیبات پر راکٹ حملے کیے ہیں۔ دوسری جانب غزہ کی پٹی میں آج فضاء کشیدہ اور سوگوار ہے۔

عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے سدیروت آبادیاتی کونسل کی طرف راکٹ داغے گئے۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے نصب کردہ دفاع شیلڈ آئرن ڈوم کی مدد سے متعدد راکٹ فضاء میں تباہ کر دیے گئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینیوں‌ کے راکٹ حملے کے خوف سے یہودی آباد کاروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں متعدد یہودی زخمی ہوگئے۔

خیال رہے کہ جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں غزہ میں کم سے کم پانچ فلسطینی شہید اور اڑھائی سو سے زاید زخمی ہوگئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی