جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج نے کیمپ کے لیے47 کنال قیمتی فلسطینی اراضی غصب کرلی

جمعرات 25-اکتوبر-2018

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں قلندیا کے قریب فلسطینیوں کی بیش قیمت 47 دونم اراضی غصب کرلی۔ قابض فوج کا کہنا ہے کہ وہ اس اراضی پر ایک کیمپ کے قیام کی تیاری کر رہا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوج نے الرام قصبے کی مرکزی شاہراہ کے دونوں اطراف میں فلسطینیوں کی ملکیتی 47دونم اراضی بندوق کی نوک پر غصب کرلی۔

صہونی فوج کا کہنا ہے کہ وہ شاہراہ کی دوطرف فوج کیمپ کی توسیع کےلیے عمارتیں تعمیر کرنا چاہتی ہے اور اس مقصد کے لیے فلسطینی اراضی غصب کی گئی ہے۔

ادھرالرام قصبے کے چیئرمین راقی غزاونہ نے بتایا کہ مقبوضہ اراضی دوار "ابو شلبک” چوک سے قلندیہ تک پلاٹوں کی شکل میں ہے اور اسے غصب کیا گیا ہے۔ ان کا کہناہے کہ قابض فوج نے اس علاقے پر پہلے ہی کئی چوکیاں اور کیمپ قائم کر رکھے ہیں۔

غزاونہ کا کہنا ہےکہ الرام قصبے کی فلسطینی آبادی 40 ہزار سے زیادہ ہے۔ اسرائیل وہاں پر کیمپ اور رہائشی کالونیاں تعمیر کرکے فلسطینیوں کو وہاں سے بے دخل کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی