شنبه 16/نوامبر/2024

فلسطینی اسیر کی انتظامی حراست کے خلاف احتجاجاً بھوک ہڑتال

منگل 16-اکتوبر-2018

ایک فلسطینی اسیر احمد سامح الریماوی نے اسرائیلی جیل میں‌بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف بہ طور پراحتجاج بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 26 سالہ احمد الریماوی کا تعلق غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ کے نواحی علاقے البیرہ سے ہے۔ اس نے انتظامی حراست میں‌ڈالے جانے کے خلاف بہ طوراحتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایاگیا ہے کہ احمد سامح الریماوی کو اسرائیلی فوج نے اگست 2017ء کو حراست میں لیا تھا۔ اس وت وہ "نفحہ” نامی جیل میں پابند سلاسل ہے۔

اس کے دو دیگر بھائی ولید کو 32 سال قید اور طارق تین ماہ سے قید ہے۔ ولید 2002ء سے پابند سلاسل ہے۔

احمد الریماوی تین سال پہلے بھی اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹ چکا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی