اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ وہ ایک نئی اور بے مقصد جنگ کو ٹالنے کی پوری کوشش کررہے ہیں، تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں جنگ پر مجبور کیا گیا تو اس کےسنگین نتائج کا ذمہ دار اسرائیل نہیںہوگا۔
کنیسٹ کے سرمائی سیشن سے خطاب میںنیتن یاھو نے کہاکہ ہمارا دشمن ہماری دفاعی اور جنگی صلاحیت سے آگاہ ہے۔ ہم اپنے طورپر جنگ ٹالنے کی پوری کوشش کریںگے، اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو اس کے نتائج کا ذمہ دار اسرائیل نہیں ہوگا۔
نیتن یاھو نے ایک بار پھر شام میں ایرانی فورسز کے خلاف بھرپور کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان دنوں وہ ایک بار پھر شام میں اپنی فوج کو ایران کے خلاف متحرک کررہے ہیں۔
نیتن یاھو نے ایک بیان میں کہا کہ شام میں ایران کا وجود ہمارے لیے ایک حقیقی خطرہ ہے۔
کنیسٹ کے اجلاس سے خطاب میں نیتن یاھو کا کہنا تھا کہ ہمارا ہدف شام میں ایران کو نکیل ڈالنا ہے جو اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی کوشش کررہا ہے.
ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت ایرانی خطے سے نمٹنے کے لیے صرف زبانی دعوے نہیںکررہی بلکہ ہم عملی اقدامات کررہے ہیں۔ شام میں ہم اپنی فوج کو ایک بار پھر ایران کے خلاف متحرک کررہے ہیں۔
نیتن یاھو نے توقع ظاہر کی ایران پر اقتصادی دبائو بڑھانے کے لیے امریکا اسرائیل کی بھرپور مدد کرے گا۔