جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈائون، 22فلسطینی گرفتار

پیر 15-اکتوبر-2018

قابض صہیونی فوج نے گذشتہ ہفتے غرب اردن میں ایک مزاحمتی کارروائی میں دو یہودی آباد کاروں کو ہلاک کرنے والے فلسطینی کی  وسیع پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق آج سوموار کو قابض صہیونی ریاست کی جانب سے کریک ڈائون میں22 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعافلسطین کے مطابق سوموار کے روز اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں قصبوں، پناہ گزین کیمپوں، رام اللہ، القدس، شہری کالونیوں اور یہودی کالونیوں کے اطراف میں "برکان” کالونی میں دو یہودیوں کو جھنم واصل کرنے والےفلسطینی کی تلاش کے لیے چھارپے مارے گئے۔

نامہ نگاروں کے مطابق سوموار کو علی الصباح غرب اردن کے وسطی شہر ران اللہ میں  المغیر، کفر مالک اور شمالی سنجل جب کہ بیت المقدس میں سلواد  میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں کئی فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

تلاشی کی کارروائیوں کی آڑ میں گھروں میں گھس کر لوٹ مار اور توڑپھوڑ کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق قابض فوج نے گذشتہ ہفتے دو یہویوں کو قتل کرنے والے فلسطینی مزاحمت کار "اشرف نعالوۃ” کے اہل خانہ کو مکان مسمار کرنے کا حکم دیاہے۔ اسرائیلی فوج اشرف نعالوۃ کو حراست میں لینے کے لیے دن رات چھاپے مار رہی ہے مگر وہ بدستور مفرور ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی