یکشنبه 17/نوامبر/2024

اسرائیلی عقوبت خانوں میں تشدد سے فلسطینی مجاھد شہید

ہفتہ 13-اکتوبر-2018

فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک ادارے کے مطابق صہیونی جیل میں قید ایک فلسطینی مجاھد کو اسرائیلی جلادوں نے غیرانسانی سلوک کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ گذشتہ روز دم توڑ گیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق 28 سالہ وسام عبدالمجید نایف شلالدہ کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے سعیر قصبے سے ہے۔

کلب برائے اسیران کی رپورٹ کے مطابق عبدالمجید نائف شلالدہ کو اسرائیلی فوج نے 2015ء کو حراست میں لیا تھا۔ اس پر اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ کے ساتھ تعلق کے الزام میں مقدمہ چلایاگیا اور سات سال قید کی سزا سنائی گئی۔

شلالدہ اپنی قید میں تین سال کاٹ چکا تھا مگر دوران حراست اسے غیرانسانی سلوک کا مسلسل سامنا رہا ہے۔ وہ چار بچوں کا باپ بتایا جاتا ہے۔ادھر القسام بریگیڈ نے شلالدہ کی اسرائیل جیل میں موت کو ماورائے عدالت مجرمانہ قتل قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ صہیونی دشمن نے ایک فلسطینی مجاھد کو غیرانسانی سلوک کے ذریعے جان سے مار کر ایک بات پھر یہ ثابت کیا ہے کہ صہیونی ریاست قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی