جمعه 15/نوامبر/2024

الشیخ خضر عدنان کی بھوک ہڑتال 25 ویں روز میں جاری

جمعرات 27-ستمبر-2018

اسلامی جہاد کے اسیر رہ نما الشیخ خضر عدنان نے صہیونی ریاست کے مظالم کے خلاف 25 روز سے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق خضرعدنان کی دو عشرے سے جاری بھوک ہڑتال کے باعث حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں نے الشیخ عدنان کی بھوک ہڑتال اور خرابی صحت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی حکام نے انتقامی کارروائی کے تحت اسلامی جہاد کے رہ نما الشیخ خضر عدنان کو25ویں روز سے مسلسل بھوک ہڑتال کرنے پر رامون جیل میں قید تنہائی میں ڈال دیا ہے۔

الشیخ خضر عدنان کے وکیل کا کہناہے کہ ان کے موکل کو تنہائی کی کال کوٹھڑی میں ڈالنے کے بعد ان سے بنیادی ضرورت کی اشیاء جس میں ریڈیو، قلم اور کاغذ، اخبارات اور دیگر سہولیات چھین لی ہیں۔ یہ سب کچھ انہیں بھوک ہڑتال جاری رکھنے کی وجہ سے کیا گیا ہے تاکہ انہیں بھوک ہڑتال ترک کرنے پر مجبور کیا جاسکے۔

خیال رہے کہ الشیخ خضر عدنان کو اسرائیلی فوج نے 11 دسمبر2017ء کو حراست میں لیا تھا۔ ان پر اسرائیلی ریاست کے خلاف اشتعال انگیز بیان دینے سمیت کئی دیگر الزامات عاید کیے ہیں۔ الشیخ عدنان اسرائیلی جیلوں میں طویل بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران میں شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی