شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیل کی ترغیب سے جموں وکشمیرکی سرحد پر اسمارٹ باڑ کا منصوبہ

بدھ 19-ستمبر-2018

بھارتی حکومت نے قابض صہیونی ریاست سے رہ نمائی حاصل کرنے اور ترغیب حاصل کرنے کے بعد جموں وکشمیر کی سرحد پر الیکٹرانک اسمارٹ باڑ لگانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

بھارت کے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ایک تقریب سے خطاب میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مستقل سرحد پر دو اسمارٹ باڑ پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسمارٹ باڑ کا منصوبہ اسرائیل سے سیکھا گیا۔ وہ اسرائیل کے دورے پر گئے جہاں انہوں نے اسرائیل اور فلسطینی علاقوں کے درمیان ایسی ہی اسمارٹ الیکڑانک باڑیں لگائی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت اور اسرائیل کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعاون کے کئی معاہدے بھی جاری ہیں۔ بھارت اسرائیل سے خرید کردہ اسلحہ مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کچلنے کے لیے استعمال کرتا رہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی