پنج شنبه 01/می/2025

غرب اردن: اسرائیلی فوج کا 1080 دونم رقبے پر اراغاصبانہ قبضہ

ہفتہ 15-ستمبر-2018

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کےمقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طوباس کے جنوب مشرقی الراس الاحمر کے مقام پر فلسطینیوں کی 1080دونم اراضی پر قبضہ کرلیا۔

مقامی فلسطینی سماجی کارکن اور طوباس گورنری کے عہدیدار معتز بشارات نے بتایا کہ صہیونی فوج نے فلسطینیوں کے 15 قطعہ اراضی پر قبضہ کرلیا۔ ان میں سے پانچ پلاٹ سرکاری لینڈ ریکارڈ’طابو‘ میں بھی فلسطینیوں کے مالکانہ حقوق کے ساتھ درج ہیں۔

خیال رہے کہ راس الاحمر کا 98 ہزار دونم کا علاقہ اسرائیلی فوج قبضےمیں چاہتی ہے۔ دو ماہ قبل صہیونی فوج نے اسی علاقے میں 68 دونم کےعلاقے پر قبضہ کرلیا تھا۔

خیال رہے کہ دونم (dunam) سلطنت عثمانیہ کے دور میں زمینی رقبہ ماپنے کے لیے ایک پیمائشی اکائی تھی، جوایک دن میں جوتی جا سکنے والی زمین کی نمائندگی کرتی تھی۔ اس کی قانونی تعریف "لمبائی اور چوڑائی میں چالیس معیاری قدم” تھی، لیکن مختلف مقامات پر یہ مختلف تھی عام طور پر یہ 900-2500 میٹرمربع کے درمیان میں ہوتی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی