یکشنبه 17/نوامبر/2024

اسرائیلی جیل سے فلسطینی شہری 15 سال قید کےبعد رہا

جمعرات 6-ستمبر-2018

اسرائیلی حکام نے ایک فلسطینی شہری کو مسلسل 15 سال جیل میں قید رکھنے کے بعد گذشتہ روز رہا کر دیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل سے تعلق رکھنے والے امین حمدی الرجبی کو15 سال قید میں رکھنے کے بعد رہا کیا گیا۔

الرجبی کو اسرائیلی جیل سے رہا کرنے کے بعد الخلیل میں الظاھریہ چیک پوسٹ پر لایا گیا جہاں اسے اس کے اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا۔ امین الرجبی کی رہائی خبر سن کر شہریوں کی بڑی تعداد ان کے استقبال کے لیے الظاھریہ چیک پوسٹ پر جمع ہوگئی تھی جہاں سے رہائی پانے والے فلسطینی شہری کو ایک قافلے کی شکل میں ان کے گھر تک لایا گیا۔ گھر میں بھی جشن کا سماں تھا اور شہری بڑی تعداد میں مبارک باد دینے وہاں جمع تھے۔

خیال رہے کہ الرجبی کو اسرائیلی فوج نے 2003ء میں حراست میں لینے کے بعد اس پر اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ساتھ تعلق کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا اور اسی مقدمہ میں اسےپندرہ سال قید کی سزا سنائی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی